مالنا،17/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) فلپائن کے جنوبی حصے میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔ بدھ کی رات آنے والی اس قدرتی آفت کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 نوٹ کی گئی۔ فلپائن میں گزشتہ رات خوف طاری رہا جبکہ لوگوں نے رات سڑکوں پر گزاری۔ مقامی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو اور امداد کے کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔